ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : وینکٹاپور اسکول کے سامنے والی قومی شاہراہ پر ڈیوائیڈر کی تعمیر ہوگی : رکن اسمبلی سنیل نائک

بھٹکل : وینکٹاپور اسکول کے سامنے والی قومی شاہراہ پر ڈیوائیڈر کی تعمیر ہوگی : رکن اسمبلی سنیل نائک

Mon, 28 Feb 2022 20:02:18    S.O. News Service

بھٹکل :28؍ فروری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ کے وینکٹاپورسے گزرنے والی قومی شاہراہ کو پار کرنے کےلئے ڈیوائیڈر تعمیر کی جائے گی اس بات جانے کی جانکاری رکن اسمبلی سنیل نائک نےدی۔

اس سلسلےمیں انہوں نے اخبار نویسوں سےبات کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل تعلقہ کے وینکٹاپور ، کوکنیر ، ہیبلے علاقے سےہزاروں لوگ روزانہ اپنے کاموں کےلئے بھٹکل اور شرالی کو آتے رہتےہیں۔ جن کا گزر قومی شاہراہ سےہوتاہے۔ فورلین کی تعمیر سے عوام کو شاہراہ کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے پر جانے کےلئے کوئی راستہ نہیں تھا  اور قریب 500میٹر پیدل سفرکرنے کے بعد ڈیوائیڈر کے ذریعے دوسرے کنارےپر پہنچنا مجبوری تھی ۔ اس سلسلے میں عوام نے ہمیں توجہ دلائی تو عوام کی مشکلات کو دورکرنے کے لئے متعلقہ افسران سے میں نے گفتگو کی۔ اور وینکٹاپور اسکول کے سامنے سےگزرنے والی قومی شاہراہ پر ڈیوائیڈر تعمیر کئے جانےکی رکن اسمبلی نے جانکاری دی ۔


Share: